Posts

Showing posts with the label Dark poetry

ملال ہے تو انسان ہے | Z. J. Rihal

Image
              انسانیت صرف جینے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کے دکھ کو محسوس کرنے اور اپنی غلطیوں پر نادم ہونے کا نام ہے۔ اگر انسان کا ضمیر مر جائے تو وہ محض گوشت پوست کا ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔ یہ نظم اسی "ملال" اور "احساس" کے گرد گھومتی ہے جو ہمیں انسان بناتا ہے۔ ملال ہونا چاہیے، زیاں ہونا چاہیے دل میں کوئی درد کا نشاں ہونا چاہیے جب جگیں اشک کسی کی آنکھوں میں جب بکھریں کرچیاں خوابوں کی جب کسی کا دل دکھا کر ہم پلٹ کر گھر کو آئیں اپنے ہی اندر کسی دیوار سے ٹکرائیں تب... ملال ہونا چاہیے فلک سے جب کوئی ٹوٹا ہوا تارا گرے زمیں پر جب کوئی بکھرا ہوا سہارا گرے کتابِ زیست کے کالے حروف پڑھتے ہوئے ہوائی الجھے دھاگوں کو کہیں بنتے ہوئے ملال ہونا چاہیے جو درد دیکھ کر خود درد میں نہ ڈھل سکے جو کربِ ذات کی بھٹی میں ہی نہ جل سکے وہ آدمی تو ہے، مگر انسان تو نہیں! کیونکہ... ملال ہے تو انسان ہے  

It's All Fake: A Poem by Z.J Rihal.

Image
  The Silent Sea   I was wondering...... if you were with me, or I'm just a screaming sea Look at you, with glorious eyes, And me, with my little spies spying on YOU, with a sparkling face, Then I realized........ It's all Fake I'm screaming in the night, A Silent, lonely, Fallen Knight Z.J Rihal A reflection on the illusions we build in our minds. Written by Z.J Rihal. .